مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی شکست دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ گردی شروع کردی۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جتنا چاہے پھڑ پھڑا لو، پنجاب کےعوام کا حق آج مل کررہےگا، پنجاب2018 میں چھینی گئی ترقی واپس لے کر رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی حمزہ شہباز بنیں گے، اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔
مریم نواز نے لکھا کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لیں۔
Comments are closed.