پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن کی صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے پھر گرفتار کرلیا گیا۔
صنم جاوید کے وکیل سلمان شاہد کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس لیڈیز اہلکاروں کے ہمراہ صنم جاوید کو لے گئی۔
وکیل کا مزید کہنا ہے کہ صنم جاوید کو پہلے تین مقدمات میں ملوث کیا گیا، نئے مقدمے بارے کچھ نہیں بتایا گیا، وہ تین مقدمات میں ضمانت لے چکی ہیں۔
وکیل سلمان شاہد کے مطابق صنم جاوید کہتی ہیں جتنے مرضی مقدمات بنا لیں، پارٹی چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہوں۔
Comments are closed.