ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ یوٹیوبر شہری کی درخواست پر تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز کمیٹی چوک میں ویڈیو بنانے کے دوران سیمابیہ طاہر کے ساتھیوں نے تشدد کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سیمابیہ طاہر اور کارکنوں نے موبائل فون بھی چھین لیا، ملزمان کے خلاف تشدد اور موبائل چھیننے پر کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.