پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئیں۔
منزہ حسن نے لاہور میں چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ 3 ہفتے پہلے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرچکی تھی۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری انفارمیشن فردوس عاشق اعوان، اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے اس حوالے سے کہا کہ منزہ حسن پی ٹی آئی کے تاسیسی ارکان میں شامل تھیں، خوشی ہے کہ پارٹی میں ایک اہم شمولیت ہو رہی ہے، منزہ حسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، پاکستان کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔
Comments are closed.