جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کیخلاف سازش پر عدلیہ نے آخری کیل ٹھونک دی، چیئرمین تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف جو سازش ہو رہی تھی اس پر آخری کیل عدلیہ نے ٹھونک دی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو معطل کیے جانے کے بعد پشاور میں بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے صرف نشان بحال نہیں کیا لوگوں کا اعتماد بھی بحال کردیا ہے۔

کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہو گا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے، پشاور ہائیکورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہر شق دیکھی ہے، الیکش کمیشن کا آرڈر معطل ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو آرڈر کیا ہے کہ ہمارا سرٹیفکیٹ فوراً ویب سائٹ پر چڑھا دے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری ترجیح فہرست کو ہولڈ کردیا تھا۔ امید ہے اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کا آرڈر ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن سے گزارش کریں گے کہ انتخابات صاف شفاف ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا کیس جس طرح دیکھا اس طرح کسی کا نہیں دیکھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جاریا ہے لیکن ہم نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری ہمارا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر لگائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.