جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کو بلا ملے گا یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں سماعت جاری

priority
 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی دائرہ اختیار کے وہ انٹرا پارٹی الیکشن کا جائزہ لے اور ان کو کالعدم قرار دے، عدالت کی معاونت کروں گا لیکن آج انتخابی نشان اور حتمی فہرستوں کے اجراء کی آخری تاریخ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے، انٹرا پارٹی الیکشن کا بنیادی سوال یہ ہے کہ ممبران کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملا یا نہیں، اعتراض کیا گیا کچھ ممبران کو انٹرا پارٹی الیکشن میں شمولیت کا حق نہیں دیا گیا، اکبر ایس بابر کا موقف ہے کہ وہ ممبر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو اس وقت نوٹس کیا جب وہ حکومت میں تھی، الیکشن ایکٹ کی آئینی حیثیت پر تبصرہ نہیں کرینگے کیونکہ کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

 

You might also like

Comments are closed.