جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی الیکشن احتیاط سے کروانے چاہئیں، سربراہ پلڈاٹ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انٹراپارٹی الیکشن احتیاط سے کروانے چاہئیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن پتا نہیں پی ٹی آئی کے کس آئین کے تحت ہو رہا ہے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن میں تمام ٹیکنیکل چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ کل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں۔

 سربراہ پلڈاٹ نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کا فنانس ونگ بہت مضبوط ہوا ہے۔

احمد بلال محبوب نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کی فہرست وقت پر آگئی ہے، روشن امکانات ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.