نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔ ابھی تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی جماعت پر پابندی لگانا نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار الیکشن لڑسکتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئی کہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تو یہ کہنے کی اجازت ہے۔
Comments are closed.