پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے مقررہ مدت میں انٹرا پارٹی انتخابات کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر بشریٰ بی بی کی گاڑی کے گھیراؤ، اشتعال انگیز نعروں کی مذمت کی گئی۔
کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانا، خواتین کو ہراساں کرنان لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم این اے جنید اکبر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔
کور کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالتی پیشی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
Comments are closed.