پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی اجلاس میں ناراض اراکین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل عبد العلیم خان سے ملاقات کے لیے لاہور جائیں گے۔
کور کمیٹی نے وزیر دفاع اور گورنر سندھ کوفوری طور پر ناراض اراکین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور عمران اسماعیل خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان کے ناراض اراکین سے رابطہ کریں گے۔
پرویز خٹک اور عمران اسماعیل اپوزیشن اراکین سے بھی رابطہ کریں گے، جبکہ وزیراعظم نے کراچی کے اراکین قومی اسمبلی کو بھی بلالیا۔
Comments are closed.