پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی کن رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگتا؟ ملک احمد خان نے نام بتادیے

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جن رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے ان کے نام بتادیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگوکے دوران ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر بھی تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وفاق میں نگراں حکومت نہ ہو دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ممکن نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کسی کو مجبور نہیں کرسکتی کہ باقی اسمبلیاں تحلیل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کو پارلیمان آنے کا کہا انہوں نے مذاق بنایا اور پارلیمنٹ نہیں آئے تو استعفے منظور ہوئے۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ یہ جیل بھرو تحریک شوق سے شروع کریں، ان کے 3، 4 لوگ جیل گئے اور روتے ہوئے باہر آئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے بارہا کہا پی ٹی آئی لیڈر شپ کے خلاف بڑے مقدمے بنتے ہیں، ان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان، عارف علوی، سرفراز چیمہ، قاسم سوری اور فواد چوہدری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد انتخابات آگے چلے گئے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے نیاز مندی کا رشتہ آج زیادہ مضبوط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.