بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

پی ٹی آئی کراچی کے صدر اکرم چیمہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

تحریکِ انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے، 9 مئی کے واقعات کے وقت میں وہاں موجود نہیں تھا۔

اکرم چیمہ نے کہا کہ یہ جو سپاہی حفاظت پر مامور ہیں انہیں ڈی مورلائز کرنے کی کوشش کی گئی تھی، فورسز ہی ہیں جنہوں نے کراچی اور ملک میں امن قائم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر 2 ایف آئی آرز تھیں اس لیے انڈر گراؤنڈ ہونا پڑا، کراچی اور ملک کی خدمت کے لیے سیاست کرتے رہیں گے۔

اکرم چیمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے، اب ہم اس ملک کو اس نازک موڑ سے آگے لے کر جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.