پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے منافقت کا الزام لگادیا۔
ماہرین قانون چیف جسٹس عامر فاروق کی حمایت میں سامنے آگئے ۔
سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ ججز کو ایسی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کچھ دنوں سے ججز کے خلاف زور و شور سے منظم مہم چلائی جا رہی ہے، امید ہے کہ ججز تمام تر تنقید کے باوجود حلف کی پاسداری کریں گے۔
سابق اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ وتیرہ بنتا جا رہا ہے کہ آپ اونچا بولیں گے تو دوسرے پر حاوی ہوجائیں گے، سب سے اونچی آواز گدھے کی ہوتی ہے، مگر اس کے پاس کوئی مواد نہیں ہوتا۔
راجا خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ججز پر ایسے حملے انتہائی شرمناک، افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
Comments are closed.