پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی نے مہنگائی اور بجلی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی تائید کردی۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پارٹی کارکنان اور ذمے داران ملک بھر میں پرامن عوامی احتجاج میں شریک ہوں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملک اور قوم پر حالیہ تباہی کے دروازے 16 ماہ قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کو لا کر کھولے گئے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 150 روپے لیٹر اور بجلی 16 روپے فی یونٹ دی جا رہی تھی۔
اعلامیے کے مطابق نگراں حکومت تباہی میں شدّت پیدا کرنے کے بجائے انتخابات کے بلاتاخیر انعقاد پر توجہ دے۔
Comments are closed.