گوجرانوالا کے رہائشی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن اشرف بٹ نے ہنگامہ آرائی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
ایک ویڈیو بیان میں اشرف بٹ نے کہا کہ قیادت ورکرز کو ورغلا کر لے جاتی ہے اور استعمال کرتی ہے، سب سے کہتے ہیں کہ ایسی کارروائیوں میں شامل نہ ہوں۔
کارکن نے اعتراف کیا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی رہنما محی الدین وڑائچ کے ڈیرے سے ریلی کی صورت میں کینٹ کی چیک پوسٹ پہنچے، جہاں پاک فوج اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔
پی ٹی آئی کارکن نے مزید کہا کہ چند ورکرز نے فوجیوں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔
اشرف بٹ نے آئندہ ایسی کارروائیوں میں شامل نہ ہونے کا عزم بھی کیا۔
Comments are closed.