لاہور میں دو دن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھڑپوں کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن صبح تیسرے روز شو ڈاؤن کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے زمان پارک آپریشن صبح 10 بجے تک روکے جانے کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم کی ہدایت پر پیچھے ہٹے ہیں اور اب صبح 10 بجے آنے والی نئی ہدایات کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکن زمان پارک کے اطراف بڑی تعداد میں جمع ہونے لگے، عمران خان کے گھر کے قریب کھلے میدان میں خیمے لگا لیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کی خیمہ بستی میں زیادہ تر افراد دوسرے شہروں سے آئے ہیں، ان افراد نے اپنے پاس ڈنڈوں، کنچوں اور غلیلوں کا بڑا ذخیرہ کیا ہوا ہے۔
تحریک انصاف کے کارکن ٹولیوں کی صورت میں عمران خان کے گھر کے باہر گشت کررہے ہیں۔
Comments are closed.