پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف حکومت نے کارروائی پر غور شروع کردیا، متعلقہ اداروں نے قتل اور سنگین نتائج پر مبنی تمام ریکارڈ اکٹھا کرلیا۔
Comments are closed.