پشاور کے نواحی علاقے "خزانہ” میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کےلیے تھانے پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ایم پی اے آصف خان ان کارکنوں کی قیادت کر رہے ہیں، علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کےلیے پشاور کے نواحی علاقے "خزانہ” کے تھانے پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ایم پی اے آصف خان پی ٹی آئی کے کارکنوں کی قیادت کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کیا تو ایم پی اے انہیں چھڑوانے تھانے پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم تھانہ فقیر آباد پولیس کو جون 2022 سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو رہا نہ کرنے پر ایم پی اے آصف خان کے ساتھ پولیس کی تکرار ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے ملزم کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ کردیا، کارکنان بڑی تعداد میں تھانے کے سامنے جمع ہوگئی۔
کارکنوں نے ٹائر جلا کر چارسدہ روڈ بند کر دی، ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے آصف خان اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس افسران کے مذاکرات جاری ہیں۔
Comments are closed.