مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میں عدالت میں موجود تھا جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے جج صاحب کے ساتھ بدتمیزی کی اور نعرے لگائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے نعرے لگانے کی وجہ سے عدالت نے وارننگ جاری کی، میں نے رضا کارانہ طور پر کہا کہ ہم عدالت سے باہر چلے جاتے ہیں۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ ان لوگوں نے عدالت کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی، آج ان لوگوں نے کورٹ روم کو سیاسی جلسہ گاہ اور سیاسی اکھاڑہ بنانے کی کوشش کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتوں میں اگر یہ ماحول چلتا رہا تو کوئی جج ان کے خلاف کیس نہیں چلا سکے گا۔
Comments are closed.