وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو وارنٹ لے کر جاتا تھا یہ اس پر حملہ آور ہو جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی سے جب جواب مانگا جاتا تو وہ اداروں پر حملہ کرتے تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں۔؎
انہوں نے کہا کہ مواقع ہونے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں جھوٹ بولتے رہے، قانونی تقاضے پورے ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک چوری کا عوام کو پتا چلا تو چور احتساب سے بھاگتا رہا، 190 ملین پاؤنڈ، فارن فنڈنگ اور سائفر کی سزا باقی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب نواز شریف پر الزام لگا تو انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا کہ میرا احتساب کیا جائے، نواز شریف 150 سے زائد پیشیوں پر گئے اور جواب بھی دیا تھا۔
Comments are closed.