پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 5 اگست کو گرفتار ہونا مکافات عمل ہے۔
لاہور سے اپنے بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو کشمیر کے استحصال پر اس وقت کے وزیراعظم خاموش تماشائی بنے رہے، سابق وزیراعظم کے کشمیر پر کمزور مؤقف نے مودی کی سہولت کاری کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے سے زیادہ بڑا جرم کشمیر بیچنا تھا۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کشمیر کاز کو اپنی نااہلی سے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا مٹ جانا سیاسی کارکنوں اور قائدین کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
Comments are closed.