جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہتی تو آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور نہ ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کیونکہ آج ایوان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کی تعداد زیادہ تھی، لیکن شاید ان کی فائن ٹیوننگ ہوگئی ہے۔
پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سینیٹر آزاد ہوتے ہیں، اپنی مرضی سے ووٹ دیتے ہیں، پارٹی صرف فنانس بل پر ہدایت دیتی ہے۔
Comments are closed.