ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا۔
ترجمان نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار کی سرکاری اشاعت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی انٹرا الیکشن کے معاملے پر 8 اگست کو اجلاس طلب کیا ہوا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.