جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی پشاور کی قیادت شیر افضل مروت سے ناراض

پاکستان تحریک انصاف میں دیگر شخصیات کی شمولیت کے معاملے پر ضلع پشاور کی قیادت نے اعتماد میں نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ضلعی قیادت نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے قیادت کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی شمولیت کے معاملے میں ضلعی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی پشاور کے صدر شیر علی ارباب نے سرکلر جاری کیا تھا جس کے مطابق ضلعی تنظیموں کی رضا مندی کے بغیر پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.