پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

پی ٹی آئی پر پابندی کی عون چوہدری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے عون چوہدری کی دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ عون چوہدری کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ عون چوہدری کی درخواست میں واضح نہیں کہ جماعت پر پابندی 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ عون چوہدری کی درخواست میں واضح نہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی مفادِ عامہ کا معاملہ کیسے ہے۔

عون چوہدری کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ عون چوہدری نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، آرٹیکل 248 کے تحت وزیرِ اعظم اور وزیر ِدفاع کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.