وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی نہیں لگنے جا رہی، جو جتھا پاکستان پر حملہ آور ہو اس جتھے پر پابندی لگنی چاہیے۔
فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی جج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے بجائے فیصلے پر بات کرے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خان میں چوری کی اور اس کو دبئی میں بیچا، یہ منی لانڈرنگ اور جعلی رسیدیں بنانے کا مجرم ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اب تک 10 لاکھ طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.