پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اعلیٰ عدلیہ کو نشانے پر لے رکھا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاک فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی منظم سازش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پُرامن اور محب وطن جمہوری پارٹی ہے، عمران خان نے کبھی ورکروں کو پُرتشدد کارروائیوں کا نہیں کہا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے اعلیٰ عدلیہ کو نشانے پر لے رکھا ہے، حکمران اتحاد پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی سازش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments are closed.