بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ: شوکاز کے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کی کارروائی کے معاملے میں سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی انٹراکورٹ اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ 

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اپیل پر سماعت کریں گے۔

ممنوع فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے دیا۔

انٹراکورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے فیصلے میں کہا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ حتمی فیصلہ نہیں۔

ای سی پی نے اپیل کی تھی کہ سنگل بینچ کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انٹراکورٹ اپیل منظور کر کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.