پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا اعلامیہ جاری، پارٹی بنانے کی وجہ بھی بتادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا پارلیمنٹیرینز نے اعلامیہ جاری کردیا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 10 سال سے حکومت کرنے والی پارٹی صوبے کی سیاست سے ہی آؤٹ ہوگئی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، پارٹی کا نام پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) ہے۔

اس میں بتایا گیا کہ سینئر سیاستدان پرویز خٹک کو نئی پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، سابق وزراء اور درجنوں ارکان پارٹی میں شامل ہوگئے۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی پارٹی میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں مزید شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات اور احتجاج کی صورت سامنے آیا۔

اس میں کہا گیا کہ نئی پارٹی میں شامل سیاسی رہنما سابق وزیراعظم کو سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی پی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام اور پارٹی کی قیادت نے مسترد کردیا، سانحہ 9 مئی پر محب وطن سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا حصہ بن گئے۔ سابق صوبائی مشیر ضیاءاللّٰہ بنگش، سابق رکن صوبائی اسمبلی افتحار مشوانی بھی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ 

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے بھی شمولیت اختیار کرلی، ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق اراکین قومی اسمبلی یعقوب شیخ اور آغاز اکرام گنڈاپور بھی نئی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.