جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی والے چور دروازے کے بجائے کھلے دروازے سے آئیں، فردوس عاشق اعوان

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے چور دروازے کے بجائے کھلے دروازے سے آئیں۔

لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بگل بجنے کے بعد اسکروٹنی الیکشن کا حسن دوبالا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کی اسکروٹنی اور شمولیت الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ فی امان اللّٰہ ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کے عمل سے گزرنے کے لیے آئی ہوں، سیالکوٹ سے بھی جنرل نشست سے الیکشن لڑ رہی ہوں۔ کاغذات کی تکمیل کے قریب ٹکٹوں کا فیصلہ ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ جماعت جو الیکشن کے لیے تڑپ رہی تھی وہ حیلے بہانے کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی والے چور دروازے کے بجائے کھلے دروازے سے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ریلیف کسی خاص جماعت کو مل رہا ہے، عدالتوں کو تسلیم کریں، معیار ایک ہونا چاہیے۔ پسند ناپسند نہیں ہونا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں مفرور یا نامزد ملزم پر قانون لاگو ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.