اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو پولیس نے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، تاہم اس سلسلے میں یہ اطلاعات بھی ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے آج شام ہی اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل شاہ محمود قریشی گرفتاری کے بعد کئی دن جیل میں رہنے کے بعد رہا کیے گئے تھے۔
Comments are closed.