پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی کوئی حیثیت نہیں اصل چیئرمین پارٹی قائد ہی ہیں، نیب ریفرنسز کی کوئی حیثیت نہیں جلد پاکستان جا کر سامنا کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام حلقے سے امیدوار کھڑا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، مخصوص حالات میں انتخابات ہوئے تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی آج بھی ایک ہی صفحے پر ہیں، پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھ کر سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی نگراں حکومتیں غیر آئینی ہیں، لگتا ہے جب تک پی ٹی آئی ختم ہونے کا یقین نہیں ہوجاتا الیکشن نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Comments are closed.