ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پنجاب کے الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن آج سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں انتخابات 30 اپریل کو ہونے تھے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نام جاری کر دیا۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختون خوا نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ہے کہ خیبر پختون خوا کے انتخابات بھی 8 اکتوبر کو کرائے جائیں۔

گورنر کا کہنا ہےکہ کے پی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.