پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگراں حکومتوں کو ہٹانے کےلیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگراں حکومتوں کی مدت کی تکمیل کے معاملے پر سپریم کورٹ میں باضاطبہ درخواست دائر کردی۔
درخواست سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سابق چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں نگراں وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے فوری روکنے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں عدالت سے اپنی نگرانی میں پنجاب، کے پی میں امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔
درخواست میں وفاق کو وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا۔
درخواست میں صدر مملکت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹریز، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگراں وزرائے اعلیٰ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
پرویز الہٰی اور محمود خان کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران حکومتوں کی تشکیل کے حقائق شامل ہیں. ساتھ ہی دستور پاکستان اور انتخابی قوانین کی متعلقہ بنیادوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
Comments are closed.