سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے روز اول سے آئین کا مذاق اُڑایا، آج آئین پاؤں تلے روندا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے غیرآئینی اقدامات اٹھائے، ساڑھے تین سال جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج حد پار کردی گئی، جس نے اس عمل میں ساتھ دیا وہ آئین کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہوا، جمہوریت اور آئین بچانے کے لیے سپریم کورٹ سمیت ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اے این پی سربراہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے استدعا کرتے ہیں کہ یہ غیر آئینی و غیرجمہوری اقدامات کالعدم قرار دیں۔
Comments are closed.