ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کیلئے کتنے غیرملکی قرضے لیے؟

تحریک انصاف نے 9 سالہ دورِ حکومت میں خیبرپختونخوا کے لیے اربوں روپے کے غیرملکی قرضے لیے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی دستاویز کے مطابق سال 2103 تا 2022 صوبائی حکومت نے 661 ارب روپے کے قرضوں پر دستخط کیے۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے غیرملکی اداروں سے منصوبوں کے لیے قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

صوبائی اسمبلی کے دستاویز کے مطابق جون 2013 تک صوبے کا تقسیم شدہ اور بقایہ قرضہ 130 ارب روپے تھا۔

محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ کے لیے 94 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے پر دستخط کیے گئے۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

دستاویز کے مطابق ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھننگ پروجیکٹ کے لیے ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 18 ارب 60 کروڑ روپے کے قرضوں کامعاہدہ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق بالاکوٹ ہائیڈرو پروجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 48 ارب 30 کروڑ کے قرضوں کا معاہدہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.