ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

پی ٹی آئی نے اپنے نامزد وکلا راشد یعقوب اور اظہار صدیق کے ساتھ معاہدے ختم کردیے

جیو اور دی نیوز کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے برطانوی وکیل راشد یعقوب کو اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کی تحقیقات درست ثابت ہوگئی۔

جس کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے نامزد وکلاء راشد یعقوب اور اظہار صدیق کے ساتھ معاہدے ختم کردیے۔

جیو نے کل خبر دی تھی پی ٹی آئی قیادت نے چیئرمین کے کیسز انٹرنیشنل سطح پر اٹھانے کی ہدایات دی ہیں، پارٹی چیئرمین کے کیسز اقوام متحدہ میں اٹھانے کیلئے راشد یعقوب کو ذمہ داری سونپی گئی تھی، کیسز بین الاقومی سطح پر اٹھانے کیلئے تین مختلف سطح پر لیٹر آف انسٹرکشن جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر آف انسٹرکشن پر سپریم کورٹ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے بھی دستخط موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اندرونی تحقیقات میں جیو کی رپورٹ کی تمام باتیں درست ثابت ہوئیں، پی ٹی آئی ذرائع نےتصدیق کی تھی کہ کیسز کو انٹرنیشنل سطح پر اٹھانے کیلئے مہم شروع کی ہے۔

راشد یعقوب نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد کیا گیا، انہوں نے کہا تھا کہ انہیں پاکستان میں3 پارٹی رہنماؤں اور برطانیہ میں اظہر صدیق کو ذمہ داری دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان وکلاء سے تعلق توڑ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.