بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی میں لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت ہے، امتیاز صفدر وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہونے والے امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت ہے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ٹولہ لگتا تھا، وہاں کوئی پوچھنے والا نہیں، اس جماعت نے جو نعرے لگائے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔

امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ شام کا بھولا گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے سینئر رہنما امتیاز صفدر وڑائچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پیپلز پارٹی میں  شمولیت کا اعلان کرنے کے بعد انہوں نے مرکزی قیادت سے ملاقات بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.