کراچی:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں اسلام آباد جانے والی سڑکیں بند کردی گئیں، مزار قائد پر بھی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے دمیان جھڑپ متعدد کارکنان گرفتار کرلیے گئے جبکہ پولیس کی قیدی وین کو آگ لگادی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار قائد پر پی ٹی آئی کے کارکنان حکومت کے خلاف دھرنا دینے کے لیے جمع ہوئے تو پولیس نے عمران خان کے جیالوں کو منتشر کرنے کیلیے ربڑ کی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کا استعمال کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مزار قائد کے اندر سے ہوائی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کا استعمال کیا، لیکن پھر بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کو منتشر کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمیں منتشر کرنے کیلیے بے دریغ ربڑ کی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کا استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.