
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان مخالف سازش تیار کی، آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ پارٹی میٹنگ میں ہوا، آگے کی ہدایت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لینے پر بھی بات ہوئی۔
شوکت ترین کی محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے بات چیت کی آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ فیصلہ جماعتی بنیادوں پر کیا گیا۔
تیمور جھگڑا نے شروع میں اس خبر کی تردید کی تھی کہ خط آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا۔
آڈیو لیک میں وہ واضح طور پر آئی ایم ایف نمبر ٹو سے اپنے رابطوں کا حوالہ دے کر ان سے رابطوں کا ذکر کررہے ہیں۔
ماضی میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری مختلف ٹی وی پروگرامز میں صاف صاف کہہ چکے ہیں کہ پنجاب اور کے پی، کی حکومتیں اُس آئی ایم ایف ڈیل کو نہیں مانیں گی، جس پر خود دستخط کرچکی ہیں۔
Comments are closed.