پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری میڈیا سے گفتگو کے دوران جذباتی ہوگئے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے اشعار بھی سنائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس تحریک کو لاالہ الااللّٰہ کی تحریک کا نام دیا تھا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اس تحریک کو چھوڑ دوں گا۔
دوران گفتگو اعجاز چوہدری شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا شعر سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
Comments are closed.