پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم اپنے ہی چیئرمین عمران خان کے بیان کو نیا رنگ دینے کی کوشش کرنے لگی۔
جیونیوز کی جانب سے عمران خان کے دوران انٹرویو کہے گئے الفاظ رپورٹ کرنے کو پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر نے جھوٹ قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر جیو نیوز کی خبر شیئر کی گئی جس میں عمران باجوہ کے مشورے پر اسمبلیاں توڑنے کا اعتراف کررہے ہیں کہ کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں باجوہ کے مشورے پر توڑیں۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لفافیز لوگوں کو ایک بار پھر گمراہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جیو نیوز نے عمران خان کے یہ الفاظ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو سے لیے جس میں وہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں۔
Comments are closed.