پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

پی ٹی آئی ریلی اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکی

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی یوم مزدور ریلی فیض آباد سے واپس لوٹ گئی ہے، ریلی اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکی۔

پی ٹی آئی نے آج یوم مزدور کی ریلی کو اسلام آباد لانے کا اعلان کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 39 فیصد تک پہنچ رہی ہے، امپورٹڈ سرکار انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔

 ریلی فیض آباد سے پہلے ہی واپس صدر کی جانب مڑگئی، تحریک انصاف کی ریلی کا اختتام چاندنی چوک پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی یوم مزدور ریلی کا روٹ انتظامیہ سے مشاورت کے بعد تبدیل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان، عامر کیانی، واثق قیوم بھی اقبال پارک کے باہر پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے اسلام آباد کی طرف آنے والا راستہ فیض آباد پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

پولیس، ایف سی، رینجرز اور خواتین اہلکار بھی فیض آباد میں موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.