تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں ڈکیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا میں درج ہوا، مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم فواد چودھری کو سفری ریمانڈ پر لے کر اسلام آباد روانہ ہوئے، کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر کچھ لوگوں نے انٹری پوائنٹس پر گاڑیاں لگا کر راستہ روک لیا۔
مقدمے کے مطابق کچھ افراد نے پولیس اہلکارکی یونیفارم پھاڑدی، وائرلیس سیٹ چھین لیا، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فرخ حبیب ان لوگوں کو لیڈ کررہے تھے۔
Comments are closed.