تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد سواتی کو اسلام آباد کچہری پیش کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے باہر صالح محمد سواتی کے گارڈ کی فائرنگ کے واقعے پر انہیں سیشن جج طاہر محمود خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزم صالح محمد سواتی پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ایم این اے کے گارڈ سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی تھی۔
Comments are closed.