پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق شیر افضل مروت کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کو 2 دن پہلے 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔
جیل سے رہائی کے بعد شیر افضل مروت نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرح جیل جانے کی روایت پوری ہو گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.