اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
ملزم شہباز گِل پر بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے، ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران ملزم شہباز گِل کے وکلاء اور اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔
تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج دن 11 بجے سنایا گیا۔
واضح رہے کہ شہباز گِل کی اسلحے کی برآمد کے کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
Comments are closed.