پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی لارجر بینچ کی تشکیل پر حیران ہیں۔
حامد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ بل کے معاملے میں فل کورٹ بننا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ تاثر جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جو جج ایک طرف ہیں ان پر مشتمل بینچ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک انٹرویو میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر دھچکا لگا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون میں کوئی سقم ہے تو اسے پوری سپریم کورٹ کے سامنے رکھنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) کے از خود نوٹس اختیار میں ترمیم کے بل کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 8 رکنی بینچ آج درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
Comments are closed.