پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالباسط چوہدری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم پر پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چوہدری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق عبدالباسط افغانستان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالباسط کی حوالگی کیلئے پولیس کو طلب کر لیا گیا، عبدالباسط راولپنڈی سے سابق ایم پی اے چوہدری امجد کے بیٹے ہیں۔
Comments are closed.