جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت مقرر کر دی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے صوبائی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.